جمعرات, جولائی ۱۷, ۲۰۲۵
20.4 C
Srinagar

کپوارہ کا جوان سال استاد حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سری نگر، 3 مارچ : وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے اموات واقع ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ترہگام علاقے میں منگل کی شام ایک جوان سال استاد کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
قبل ازیں منگل کی صبح ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک جوان سال پٹواری اور ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک گلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترہگام میں منگل کی شام ایک جوان سال استاد کی اپنے گھر میں ہی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ استاد کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گی لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفی استاد کی شناخت ظہور احمد ڈار ولد مرحوم محمد اشرف ڈار ساکن بنہ پورہ ترہگام کے بطور ہوئی ہے۔
مرحوم استاد کے پسماندگان میں والدہ کے علاوہ اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں۔
مقامی لوگوں نے مذکورہ استاد کی اچانک موت کو علاقے کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم استاد ایک محنتی استاد ہونے کے علاوہ ایک اچھے شاعر بھی تھے۔
بتادیں کہ وادی میں سال رواں کے موسم سرما میں اب تک زائد از پچاس افراد جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے، کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔
وادی میں دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہونے والی اموات میں اضافہ درج ہونے سے لوگوں میں تشویش پایا جا رہا ہے۔
ماہرین نے سیال کے دوران شدید سردیوں کو دل دورہ پڑنے کی ایک اہم وجہ قرار دیا تھا اور لوگوں بالخصوص عمر رسیدہ افراد اور عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو حد درجہ احتیاط برتنے کی تاکید کی تھی۔
تاہم لوگوں کا خیال ہے کہ وادی میں جاری نامساعد صورتحال اس طرح کی اموات ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

یو این آئی ا

Popular Categories

spot_imgspot_img