بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
31.5 C
Srinagar

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی،3 مارچ: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے بدھ کے روز ملکی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز استحکام رہا۔
قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔
27 مارچ کو ان دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی آئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 63 ڈالر فی بیرل ہے۔ تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال کے لئے اوپیک پلس کے ممالک کا اجلاس کل ہونا ہے۔
یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img