سالانہ بجٹ ’خود انحصار مدھیہ پردیش‘ پر سب سے زیادہ زور

سالانہ بجٹ ’خود انحصار مدھیہ پردیش‘ پر سب سے زیادہ زور

بھوپال ، 2 مارچ :  مدھیہ پردیش حکومت کے مالی سال 2021 22 کے لئے آج اسمبلی میں پیش کئے گئے سالانہ بجٹ میں ’خود انحصار مدھیہ پردیش ‘ پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ جگدیش دیوڑہ نے اپنی بجٹ تقریر کے آغاز میں کہا کہ ارجن کا ہدف ’ چڑیا کی آنکھ‘ کی طرح ریاستی حکومت کا ہدف ’ خود انحصار مدھیہ پردیش ‘ ہے اور اسی طرح بجٹ میں التزمات کئے گئے ہیں ۔ اس کے تحت بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی اور توسیع پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔ مسٹر دیوڑہ نے ’ پیپر لیس بجٹ‘ کے تصور کے تحت بجٹ پر تقریر کی ۔ کورونا بحران سے ابھرنے کی کوششیں بھی بجٹ میں دکھائی دیں ۔ بجٹ کا حجم دو لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے ۔
یواین آئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.