ملک میں مہنگائی و بے روزگاری کے اضافے کے سبب غریبوں کے سامنے روزی روٹی کا مزید مسئلہ : آصف صدیقی

ملک میں مہنگائی و بے روزگاری کے اضافے کے سبب غریبوں کے سامنے روزی روٹی کا مزید مسئلہ : آصف صدیقی

پرتاپ گڑھ، 2 مارچ :  ملک میں جب سرمائے داروں کے مفاد کے لیئے حکومت کوشاں رہے گی تو ایسے حالات میں مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ لازمی ہے ۔آج حالات یہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے سبب کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہونچ گئی ہے جس کے سبب عام شخص خصوصی طور سے وہ غریب شخص جو روز سو دو سو روپیہ کما کر اپنے گھر کا خرچ چلاتا ہے اس کے سامنے روزی روٹی کا مزید مسئلہ ہے ۔
مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر و سینئر لیڈر آصف نظام الدین صدیقی نے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔
مسٹر صدیقی نے کہا کی روز بروز پٹرول ،ڈیزل و پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب عام کھانے پینے کی اشیاء یہاں تک کہ سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ غریبوں کی پہونچ سے پیاز تو دور ہی چکی ہے ۔سرسوں وغیرہ کے تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے عام عوام اس سے متاثر ہے ۔ مہنگائی میں کوئی کمی آنے کے بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں شدت وحدت پیدا ہو رہی ہے ۔
مہنگائی نے منافع خوری و ڈخیرہ اندوزی میں اضافہ کیا ہے ۔نتیجہ یہ ہے کہ عام شخص کو آج سب سے بڑا مسئلہ گیس ،تیل ،ساگ سبزی ،دال و چاول وغیرہ خوردنی اشیاء کا ہے ۔یومیہ کما کر گزر بسر کرنے والے مزدوروں کے پاس کام نہیں ہے ۔تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی کثیر تعداد روزگار کی تلاش میں در در بھٹکنے پر مجبور ہے ۔حکومت عوام کو درپیش روز مرہ زندگی کے مختلف مسائل کا حل تلاش کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے ۔
بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے اس نے عام عوام کے مفاد کے برعکس صرف سرمائے داروں کے مفاد کیلئے کوشاں ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مستحکم ہونے کے باجود مسلسل قیمتوں میں اضافہ یہی اشارہ کرتا ہے کہ حکومت کو تیل کمپنوں کے مفاد کی زیادہ فکر ہے ۔انہوں نے حکومت سے ٹیکس کو گھٹا کر مہنگائی پرکنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ عام لوگوں کو راحت مل سکے ۔یو این آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.