جموں و کشمیر میں شیعہ اور سنی وقف بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ حتمی ہے: مختار عباس نقوی

جموں و کشمیر میں شیعہ اور سنی وقف بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ حتمی ہے: مختار عباس نقوی

سری نگر، 2 مارچ :  مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں شیعہ اور سنی وقف بورڈ قائم کرنے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
انہوں نے یہ بات یو این آئی اردو کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
ان کا کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر میں ہر حال میں دونوں (شیعہ اور سنی) وقف بورڈ قائم کئے جائیں گے۔ اس سے ہم ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے’۔
نقوی نے شیعہ وقف بورڈ میں آنے والی پراپرٹیز کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ ‘جموں و کشمیر میں شیعہ پراپرٹیز فکس ہیں’۔ تاہم انہوں نے ‘فکس’ کی وضاحت نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا: ‘شیعہ وقف بورڈ کے تحت جو پراپرٹیز ہیں وہ فکس ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ وقف پراپرٹی کون ہے کون نہیں ہے’۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں شیعہ اور سنی وقف بورڈ قائم کرنے کا کام سرکاری طور پر شروع ہو چکا ہے اور اس حوالے سے مستقبل قریب میں متعلقین کے ساتھ میٹنگوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں شیعہ اور سنی وقف بورڈ کے علاوہ خطہ لداخ میں بھی ایک وقف بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جو شیعہ مسلمانوں کے لئے ہوگا۔
جاری۔ یو این آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.