جب میرے عمر رسیدہ والد کورونا ویکسین کراسکتے ہیں تو آپ کو بھی کرانا چاہئے: عمر عبداللہ

جب میرے عمر رسیدہ والد کورونا ویکسین کراسکتے ہیں تو آپ کو بھی کرانا چاہئے: عمر عبداللہ

سری نگر،2 مارچ:  نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ لوگوں سے کورونا ویکسین کرانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میرے عمر رسیدہ والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کئی عارضوں میں مبتلا ہونے کے باوصف یہ ویکسین کراسکتے ہیں تو آپ لوگوں کو بھی کرانا چاہئے۔
انہوں نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر کے اس عملے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے والدین کو یہ ویکیسن کیا۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر کے ڈاکٹروں، نرسز اور عملے کا مشکور ہوں۔ آج (یعنی 2 مارچ) میرے 85 سالہ والد اور والدہ کو پہلا کورنا ویکسین کیا گیا۔ میرے والد کئی عارضوں میں مبتلا ہیں جب وہ ویکسین کراسکتے ہیں تو آپ کو بھی کرانا چاہئے‘۔
یو این آئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.