پرتاپ گڑھ، 27 فروری: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے نابالغہ سے چھیڑ خانی معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو تین سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔
استغاثہ کے بموجب متاثرہ کی والدہ نے تھانہ مانکپور میں شکایت دے کر الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی 22/ مارچ 2014 کے روز شام 4 بجے گھاس کاٹنے گئی تھی ،جہاں شیوپال نے بری نیت کے سبب اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور چھیڑ خانی کرنے لگا ۔عدالت نے ملزم شیوپال کو تین سال قید و ایک ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔
یو این آئی۔
