کانگریس پاکستانیوں کی پارٹی ہے، اس کے لیڈروں کو اپنے بیوی بچے بھی ووٹ نہیں دیتے ہیں: رویندر رینہ

کانگریس پاکستانیوں کی پارٹی ہے، اس کے لیڈروں کو اپنے بیوی بچے بھی ووٹ نہیں دیتے ہیں: رویندر رینہ

جموں، 27 فروری :  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کانگریس پارٹی کو پاکستانیوں کی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پارٹی کے لیڈروں کو اپنے اہلخانہ بھی ووٹ نہیں دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے کانگریس کا صفایا ہوا ہے اور جن پانچ ریاستوں میں چناؤ ہونے والے ہیں ان میں بھی کانگریس کا صفایا ہوگا۔انہوں نے سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کے لئے منگیری لال کے حسین خواب دیکھ رہے ہیں۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں میڈیا کے ساتھ کیا۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا ہے وہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کے جواب میں مسٹر رینہ نے کہا: ’کانگریس کہیں ہے ہی نہیں تو مقابلہ کہاں کریں گے۔ اس پارٹی کے لیڈروں کو اپنی بیوی بچے ووٹ نہیں دیتے ہیں لوگ کیا ووٹ دیں گے کیونکہ یہ پارٹی پاکستانیوں اور علاحدگی پسندوں کی پارٹی ہے‘۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک سے کانگریس کا صفایا ہوا ہے اور جن پانچ ریاستوں میں چناؤ ہونے والے ہیں ان میں بھی کانگریس کا صفایا ہوگا۔
موصوف صدر غلام نبی آزاد کانگریس کے لئے منگیری لال کے حسین خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورے نہیں ہوسکتے۔
یو این آئی .

Leave a Reply

Your email address will not be published.