اسرو،برازیل کے امیزون 1اور دیگر 20سٹلائیٹس کو 28فروری کو چھوڑے گا

اسرو،برازیل کے امیزون 1اور دیگر 20سٹلائیٹس کو 28فروری کو چھوڑے گا

حیدرآباد /حال ہی میں قائم شدہ نیواسپیس انڈیا لمیٹیڈ (این ایس آئی ایل)کے پہلے تجارتی مشن میں اسروبرازیل کے امیزون 1اور دیگر 20سٹلائیٹس کو اے پی کے سری ہری کوٹہ سے 28فروری کو چھوڑے گا۔اسرو نے ہفتہ کو کہا کہ خلائی ایجنسی کی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی۔سی 51کا استعمال کرتے ہوئے سٹلائیٹس 28فروری کو 10.23بجے چھوڑے جائیں گے۔اسرو نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا”پی ایس ایل وی سی 51،این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہوگا۔امیزون۔1اس مشن کا ابتدائی سٹلائیٹ ہوگاجو برازیل کا پہلا سٹلائیٹ مشن ہوگا۔یہ ہندوستان سے چھوڑاجائے گا۔“امیزون 1،نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ریسرچ(آئی این پی ای)کا پہلا زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہوگا۔اس سٹلائیٹ کے ذریعہ امیزون علاقہ میں جنگلات کی کٹائی کی نگرانی کے لئے استعمال کنندوں کو ریموٹ سنسنگ ڈاٹا فراہم کرتے ہوئے موجودہ ڈھانچہ کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور بزازیل کے خطہ میں متنوع زراعت کا تجزیہ کرنے میں بھی تعاون حاصل ہوگا۔20 سٹلائیٹس میں اسرو کے آئی این ایس۔2ٹی ڈی،آئی این۔اسپیس کے چار اور ایک ستیش دھون ایس اے ٹی اور این ایس آئی ایل کے 15سٹلائیٹ شامل ہیں۔پی ایس ایل وی۔سی 51،پی ایس ایل وی کا 53واں مشن ہے۔پی ایس ایل وی۔سی/51امیزون 1،محکمہ خلا کے تحت حکومت ہند کی کمپنی این ایس آئی ایل کا پہلا مشن ہے۔سال 2021میں اسرو کا یہ پہلا مشن اورایس ڈی ایس سی شار سے 78واں خلائی مشن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.