ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
31.7 C
Srinagar

صوبہ جموں کے ضلع سانبہ میں سڑک حادثہ، باپ بیٹا ہلاک، تین افراد شدید زخمی

جموں/ جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں ہفتے کی علی الصبح جموں – پٹھان کوٹ شاہراہ پر ایک دلدوز سڑک حادثے کے نتیجےمیں باپ بیٹے کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع سانبہ میں جموں – پٹھان کوٹ شاہراہ پر منسر موڑ کے نزدیک ہفتے کی علی الصبح کٹھوعہ سے آرہی ایک ٹرک اور وین کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

مہلوکین کی شناخت ہنس راج اور ان کا بیٹا سوہن لال ساکنان رام گڑھ سانبہ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت رمیش چندر، ہیمنت کمار اور گورو کمار کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو نازک حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img