کپوارہ کے ہندوارہ میں 38 سالہ شخص کی لاش بر آمد

کپوارہ کے ہندوارہ میں 38 سالہ شخص کی لاش بر آمد

سری نگر، شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ قصبے میں ہفتے کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مین ٹاؤن میں ایک 38 سالہ شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے مین ٹاؤن میں ہفتے کی صبح ایک 38 سالہ شخص کی لاش دیکھی گئی۔
ضلع ہسپتال ہندوارہ کے میڈٰکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نثار نے بتایا کہ ایک 38 سالہ شخص کی لاش کو ہسپتال لایا گیا۔
متوفی کی شناخت محمد امین تانترے ساکن کھن بل ہند وارہ کے بطور ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.