ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
26.1 C
Srinagar

مودی نے اروناچل اور میزورم کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی

نئی دہلی ،وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اروناچل پردیش اور میزورم کے عوام کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ اروناچل پردیش کے عوام کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد ۔ یہاں کے لوگ اپنی ثقافت ، ہمت اور ملک کی ترقی کے لئے اپنی مضبوط وابستگی کے لئے جانے جاتے ہیں ۔ میں اروناچل پردیش کی تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے کی دعا کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا ’’ میزورم میں میری بہنوں اور بھائیوں کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد ۔ عظیم میزو ثقافت پر ملک کو فخر ہے۔ میزورم کے لوگ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کے لئے اپنی شفقت اور عزم کے لئے جانے جاتے ہیں ۔ ریاست کی مستقل ترقی کے لئے دعا گو ہوں‘‘۔ واضح ر ہے کہ اروناچل پردیش اور میزورم دونوں ریاستوں کا قیام 1987 میں آج کے دن ہی عمل آیا تھا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img