مہورریاسی کے مضافاتی جنگل میں تلاشی کارروائی

مہورریاسی کے مضافاتی جنگل میں تلاشی کارروائی

جموں:۸۱،فروری:صوبہ جموں کے ضلع ریاسی میں فوج وپولیس نے ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران ایک جنگل سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولی بارودبرآمد کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ یہ مصدقہ اطلاع ملنے پرکہ ضلع ریاسی کے ایک گاﺅں کے مضافاتی جنگل میں بڑی مقدارمیں بندوق ،گولیاں اورگولہ بارودچھپاکررکھاگیاہے ،پولیس نے فوج کے اشتراک سے ضلع ریاسی کے مکھی در نامی گاﺅں کے مضافات میں واقع گھنے جنگلوں میں 17فروری کی شام کوبڑے پیمانے پرتلاشی کارروائی شروع کی ،جو اگلے روز یعنی 18فروری کوبھی جاری رکھی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں بتایاکہ گھنے جنگل میں مسلسل دوروز تک تلاشی کارروائی جاری رکھنے کے بعدپولیس اورفوج نے جنگجوﺅں یااُنکے معاونین کی جانب سے خفیہ جگہ چھپاکررکھئے گئے اسلحہ وگولی بارود کاسراغ لگانے میں کامیابی پائی ۔بیان کے مطابق یہ جنگل سامان گھنے جنگل میں ایک جگہ نہیں رکھاگیاتھا بلکہ ادھر اُدھر موجودتھا،تاہم پولیس وفوج کے اہلکاروں نے مقامی انسانی سراغ رسانی کی مددسے جنگل گھنا ہونے کے باوجود تلاشی کارروائی جاری رکھی ،اوریہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولی بارودبرآمد کرکے ضبط کیاگیا۔پولیس ترجمان نے مہورریاسی کے ایک گاﺅں کے مضافاتی گھنے جنگل سے برآمد کئے گئے اسلحہ وگولی بارودکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایاکہ ضبط کئے گئے ہتھیاروں میں ایک اے کے 47،ایک ایس ایل رائفل ،ایک 3o3بولٹ رائفل،چینی ساخت کے 2پستول،پستول کامیگزین ،2ریڈیو سیٹ معہ انٹینا،اے کے47کی گولیوں سے بھراایک ڈبہ،4یوبی جی ایل گرینیڈبھی شامل ہے ۔پولیس کے بیان میں مزیدبتایاگیاہے کہ جنگجوﺅں کوہتھیاروں کی کمی کاسامنا ہے اوراُنکواسلحہ وگولی بارودفراہم کرنے کیلئے سرحد پار بیٹھے جنگجوﺅں کے کمانڈروں اورآقاﺅں نے نئے طریقے اپنائے ہیں ،تاہم پولیس ،فوج اورفورسز نے لائن آف کنٹرول کے اُسپار سے جموں وکشمیر میں جنگجوﺅں تک ہتھیار پہنچانے کے طریقوں اورسازشوں کوناکام بنایاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.