ممتا کی ذاکر سے ملاقات، حملے کی تحقیقات سی آئی ڈی کے حوالے

ممتا کی ذاکر سے ملاقات، حملے کی تحقیقات سی آئی ڈی کے حوالے

کولکتہ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی جمعرات کے روز مرشد آباد بم حملے میں زخمی وزیر ذاکر حسین سے ملاقات کے لئے ایس ایس کے ایم اسپتال پہنچ گئیں جبکہ ریاستی حکومت نے تحقیقات کو محکمہ کرائم انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا ہے۔
مسٹرحسین پر بدھ کی رات ضلع مرشد آباد کے نممتہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے سے حملہ کیا گیا تھا ، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ حالیہ دنوں میں یہ پہلا موقع ہے جب ریاست کے کسی وزیر کو نشانہ بناکر حملہ کیا گیا۔
اس بم حملے میں کم از کم 26 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 12 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کولکتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ ان میں سے، آٹھ زخمیوں، جن میں مسٹر حسین شامل ہیں، اسپتال میں داخل ہیں جبکہ چار دیگر افراد راستے میں ہیں۔
مسٹر حسین کی حالت اب مستحکم بتائی جارہی ہے۔ وہ فی الحال ہوش میں ہے۔ اسے جلد ، ٹشو [خلی

Leave a Reply

Your email address will not be published.