منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

انتہائی حساس علاقہ سونہ وار میں نامعلوم بندوق بردار نمودار کرشنا ڈھابہ مالک کے بیٹے پر فائرنگ ، اسپتال میں حالت نازک

سرینگر/سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ سیکورٹی کے لحاظ سے انتہائی حساس علاقہ سونہ وار میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک22سالہ نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس سے نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ یو پی آئی کے مطابق بدھ کی شام کو شہر سرینگرکے سونہ وار علاقہ میں قائم معروف کرشنا ڈھابے کے نزدیک نامعلوم بندوق بردار نمودار ہوئے اور ایک نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔ نمائندے نے بتایا کہ زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاںپر اُس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ذرائع نے نوجوان کی شناخت22سالہ آکاش مہرا ولد رمیش کمار مہرا کے بطور کی ہے۔ مذکورہ شخص کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ کرشنا ڈھابہ کے مالک کا بیٹا ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ سیکورٹی کے لحاظ سے انتہائی حساس علاقہ میں بندوق برداروں کی جانب سے ایک شخص پر فائرنگ کرنے کی خبر ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری کمک جائے موقع پر پہنچی اور آس پاس علاقوںک و محاصرے میں لے کر بندوق برداروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔ صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ ایک نوجوان کو اسپتال لایا گیا ہے جس کے سینے میں گولی پیوست ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان کی حالت اسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img