بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

وفود آتے جاتے رہیں گے لیکن یہاں صورتحال ٹھیک نہیں ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر،17 فروری :پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں ملکی و غیر ملکی وفود کے آنے اور جانے کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔
بتادیں کہ بائیس ممالک سے تعلق رکھنے والے سفارتکاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر بدھ کی صبح سری نگر پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا کشمیر کے سیاسی لیڈروں کی نقل وحمل کو محدود کرنے کا اپروچ درست نہیں ہے۔
ان کا الزام تھا کہ حکومت نے کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو گھروں میں ہی بند کر دیا ہے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے کے دورے کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔ وہ کپوارہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
انہوں نے کہا: ’وفود کے آنے اور جانے کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن جموں وکشمیر میں صورتحال ٹھیک نہیں ہے‘۔
موصوفہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کشمیر کے سیاسی لیڈروں کے ساتھ جو اپروچ روا رکھا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ’مرکزی حکومت نے کشمیر کے سیاسی لیڈروں کی نقل و حمل کو محدود کرنے کا جو اپروچ روا رکھا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے،ہمیں اپنے گھروں میں ہی بند کر دیا گیا ہے‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img