ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

سوپور میں سی آر پی ایف اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

سری نگر،/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں منگل کی صبح سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شمالی قصبہ سوپور کے وڈورہ علاقے میں منگل کی صبح سی آر پی ایف کے 92 بٹالین ہیڈ کوارٹرس پر تعینات ایک اہلکار کی دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ اہلکار کو فوری طور ضلع ہسپتال ہندوارہ منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔متوفی اہلکار کی شناخت کانسٹبل مکیش کمار یادو والد رگھو ناتھ سنگھ یادو ساکن ادھے پور راج گڑھ کے بطور ہوئی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img