اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

وسطی ضلع بڈگام میں جنگجوﺅں کے دو اعانت کار گرفتار:پولیس

سرینگر//پولیس نے پیر کودعویٰ کیا کہ اُنہوں نے وسطی ضلع بڈگام میں لشکر طیبہ اور تحریک المجاہدین کے جنگجوﺅں کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق جنوبی ضلع کولگام سے ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت سمیر احمد ایتو اور عبید امین ملاہ ساکنان ضلع کولگام کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں پولیس اور فوج نے گذشتہ روز ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

پولیس بیان کے مطابق گرفتار شدگان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد جیسے جھنڈے،بینر اور لیٹر پیڈ بر آمد کئے گئے ہیں۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں جنوبی و وسطی اضلاع میں گرینیڈ دھماکے کرانے میں ملوث رہے ہیں اور دونوں جھنڈے اور بینر بھی تقسیم کرتے رہے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان جنگجوﺅں کیلئے نئے اعانت کار بھی فراہم کرتے تھے۔

پولیس نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس سٹیشن چاڈورہ میں ایف آئی آر نمبر6کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img