نئی دہلی/ ملک میں گذشتہ تین دن سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزمیں لگاتاراضافہ ہورہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس میں دو ہزار سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد ایک بار پھر 11 ہزار سے زیادہ ہوگئی اور اسی عرصے میں جان لیوا وائرس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 9،489 تھی جبکہ ایک بار پھر 2،070 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
دریں اثنا ملک میں کووڈ ۔19 کے اب تک 82 لاکھ 85 ہزار 295 افراد کو ویکسی نیٹ کئے جاچکے ہیں۔پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11،649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے
جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 16 ہزار 589 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران 9،489 مریضوں کی شفایابی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 21 ہزار 220 ہوگئی ہے۔
اس عرصے کے دوران 2،070 ایکٹیو کیسزسے بڑھ کر مجموعی تعداد 1،39،637 ہوگئی اور 90 مزید مریضوں کی موت سے ہاک شدگان مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 732 ہوگئی۔
ملک میں جان لیوا وبا سے شفایابی کی شرح 97.31 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.26 فیصد اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔
اسی دوران ملک بھر میں 4،86،122 افراد کی کورونا جانچ کی گئی۔
یواین آئ