منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

کسانوں کے چکہ جام کے پیش نظر چار میٹرو اسٹیشن بند

نئی دہلی// تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبہ کے حوالہ سے احتجاج کرنے والے کسانوں کے ہفتہ کے روز چکہ جام کے اعلان کے پیش نظر دہلی میٹرو کے چار اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے ٹوئٹ کیا’’ وشو ودیالیہ ،لال قلعہ،جامع مسجد جن پتھ اور کیندریہ سچیوالیہ میٹرو اسٹیشن بند کردیئے گئے ہیں ، تاہم ان اسٹیشنوں پرانٹرچینج کی سہولت ہوگی‘‘۔

خیال رہے دہلی پولیس کے افسران نے جمعہ کو ڈی ایم آر سی حکام سے صورتحال کے پیش نظر کچھ میٹرو اسٹیشنوں کو بند رکھنے کو کہا تھا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img