جموں وکشمیر کے 80 فیصد نوجوانوں کو پانچ برسوں میں روزگار فراہم کرنا میرا ہدف ہے: منوج سنہا

جموں وکشمیر کے 80 فیصد نوجوانوں کو پانچ برسوں میں روزگار فراہم کرنا میرا ہدف ہے: منوج سنہا

سری نگر،// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ اگلے پانچ برسوں کے دوران جموں وکشمیر کے 80 فیصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرانا میرا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری حکومت کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان جموں وکشمیر کی ہمہ گیر تعمیر و ترقی کا انجن بنا پائیں۔موصوف ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز ایک تقریب سے ورچل خطاب کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر کے 80 فیصد نوجوانوں کو پانچ برسوں کے اندر اندر روزگار کے مواقع فراہم کرنا میرا ہدف ہے۔ اور میری حکومت ان کے لئے یہ بات ممکن بنانا چاہتی ہے کہ نوجوان جموں وکشمیر کی معاشی و معاشرتی ترقی کے فروغ کے انجن بن جائیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ جموں و کشمیر کا ہر بچہ ترقی کرکے ایک کامیاب آدمی بن جائے۔موصوف نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اس طرح نکھارا جاتا ہے کہ ہر نوجوان جموں وکشمیر کی خوشحالی و تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کر سکے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.