ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

جموں میں وسطی کشمیر کے نوجوان کی موت، اہلخانہ کا تحقیقات کرانے کا مطالبہ

جموں/ جموں میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں میں محکمہ آبپاشی کے دفتر کے نزدیک کنال روڈ پر بدھ کی شام ایک نوجوان، جو یہاں ایس ایس بی امتحانات کے لئے کوچنگ کر رہا تھا، اچانک بے ہوش ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کو فوری طور گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی نوجوان کی شناخت عمر صدیق ولد محمد صدیق ساکن بچھرو چاڑورہ ضلع بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے اور اس کو لاش گھر میں رکھا گیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق نوجوان کے موت کی خبر پھیلتے ہی اس کے آبائی گاؤں بچھرو میں صف ماتم بچھ گئی اور متوفی نوجوان کے اہلخانہ اور دیگر احباب و اقارب کو زار وقطار روتے بلکتے ہوئے دیکھا گیا۔

اہلخانہ و مقامی لوگوں نے نوجوان کی موت کے بارے میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img