بانہال //جواہر ٹنل کے دونوں طرف چار پانچ انچ برف جمع ہونے اور پھسلن کی وجہ سے جمعرات کو سرینگر ۔جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت قریب پانچ گھنٹوں تک معطل رہنے کے بعد یکطرفہ ٹریفک کیلئے بحال کی گئی۔
ٹنل پر تعینات بارڈ رروڈس آرگنائزیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ شاہراہ کو دوطرفہ طور ٹریفک کے قابل بنانے کی کوششیں جاری ہےں اور بعد دوپہر تک اسے دوطرفہ ٹریفک کے قابل بنایا جائے گا۔
آج شاہراہ پر جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔