سری نگر میں برف کی مہین چادر بچھ گئی

سری نگر میں برف کی مہین چادر بچھ گئی

سری نگر،/ تیس برسوں کے ریکارڈ کو توڑنے والی سردیوں کے ایک روز بعد پیر کی صبح جب گرمائی دارلحکومت سری نگر میں لوگ نیند سے اٹھے تو برف کی ایک مہین چادر بچھ گئی تھی جس سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے سے ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل متاثر ہوئی۔

دریں اثنا وادی کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کو تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

بتادیں کہ قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.