اطلاعات کے مطابق وی ڈی سی ممبر بالکر سنگھ نے اپنی303بندوق سے اُس وقت اپنے باپ،کرشن سنگھ پرگولی چلائی جب دونوں کے مابین کسی بات کو لیکر جھگڑا ہوا۔یہ واقعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے کے داسانو گاوں میں پیش آیا۔
اس واقعہ میں78سالہ کرشن شدید زخمی ہوگیا جسے علاج و معالجہ کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالیج جموں منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق واقعہ پیش آتے ہیں گاوں والوں نے بالکر سنگھ سے ہتھیار چھین کر اُسے پولیس کے حوالے کردیا۔