پولیس کا ضلع راجوری کے ایک جنگل میں اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کرنے کا دعویٰ

پولیس کا ضلع راجوری کے ایک جنگل میں اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کرنے کا دعویٰ

جموں/ پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے ایک جنگل میں ایک کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے اتوار کی شب ایک آپریشن کے دوران راجوری کے خواص علاقے کے جنگل میں ایک کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ باردو ضبط ہونے سے جنگجوؤں کے ضلع راجوری اور ضلع ریاسی میں جنگجویانہ سرگرمیوں کو بحال کرنے کے منصوبے خاک میں مل گئے۔


ان کا کہنا تھا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں ایک اے کے47 رائفل، اس کے تین میگزین، 94 گولیاں، دو چینی ساخت کے پستول، ان کے دو میگزین، پانچ یو بی جی ایل گرینیڈ ایک کنوڈ ریڈیو سیٹ اور تین ریڈیو سیٹ انٹینیا شامل ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.