”FOOD ROUTES“ ذائقہ دار پکوانوں کا دوسرا نام

”FOOD ROUTES“ ذائقہ دار پکوانوں کا دوسرا نام

ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل نے کیا رستوران کا افتتاح

سرینگر/ شہر سرینگرمیں کھانے پینے کے شوقین افراد کیلئے منفرد طرز کے ریسٹورنٹ کا آغازکردیا گیا جہاں کشمیری پکوانوں کیساتھ ساتھ انڈین ، کانٹینٹل اورلیبنانی پکوان پیش کئے جائیں گے ۔شہر خاص کے حول علاقے میں جمعہ کو ”FOOD ROUTES RESTAURANT“کا افتتاح کیا گیا ۔منعقدہ تقریب کے دوران ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل نے ”ربن ” کاٹ کر رستوران کا باضابطہ افتتاح کیا ۔

رستوان کی افتتاحی تقریب میں ایس پی نارتھ کے علاوہ دیگر معزز شہریوں اور مہمانوں نے شرکت کی ۔ نوہٹہ ۔صورہ روڑ پر حول علاقہ نزدیک اسلامیہ کالج واقع ”فورڈ روٹس رستو ران “ کے منیجنگ ڈائریکٹر اوئیس بٹ نے ایشین میل کیساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر خاص میں رستو ران کھولنے کا بنیادی مقصد یہاں کے مکینوں کو مختلف تقریبات منعقد کر نے کے حوالے سے معیاری ،آرام دہ اور لذیز پکوانوں کیساتھ جگہ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اُن کا رستو ران دیگر رستو ران سے قدر ے مختلف ہے ،کیوں کہ یہاںمتوسطہ گھرانوں کو مد نظر رکھ کر پکوانوں کی قیمتیں مقرر کی گئیں جبکہ کشمیری پکوانوں کیساتھ ساتھ انڈین ، کانٹینٹل اورلیبانی پکوان پیش کئے جائیں ۔

ان کا کہناتھا ’شہر خاص کے حول علاقے میں رستو ران کھولنے کا واحد مقصد شہر خاص کے شہریوں کو عمدہ ،معیاری ،آرام دہ جگہ فراہم کر نا ہے ،جہاں وہ ہر طرح کی تقریبات منعقد کر سکیں جیسے منگنی ،جنم دن کی پارٹیاں وغیرہ شامل ہیں ۔‘انہوں نے کہا ’ہم یہاں شہریوں کو تقربات منعقد کرنے کے لئے لذیز پکوانوں کی سوغاتیں پیش کریں گے ‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.