منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

بجٹ اجلاس:چیلنج کتنا بڑا کیوں نہ ہو ، نہ ہم رکیں گے اور نہ ہندوستان رکے گا : صدر ہند

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مجھے اطمینان ہے کہ میری حکومت کے بروقت لئے گئے صحیح فیصلوں سے لاکھوں باشندگان وطن کی جان بچ گئی ۔ آج ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے کم ہورہی ہے اور جو انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں ، ان کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے ۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے خطاب کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیلنجز کتنے بڑے کیوں نہ ہوں ، نہ ہم رکیں گے اور نہ ہندوستان رکے گا ۔ ہندوستان جب جب متحد ہوا ہے تب تب اس نے ناممکن سے نظر آنے والے اہداف کو حاصل کیا ہے ۔ کورونا وائرس کے قہر کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وبا کے خلاف اس لڑائی میں ہم نے بہت سے باشندگان وطن کو کھویا بھی ہے ۔ ہم سبھی کے محبوب سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا انتقال بھی کورونا کے دور میں ہی ہوا ۔ پارلیمنٹ کے چھ اراکین بھی کورونا کی وجہ سے ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ، میں سبھی کو اپنی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مجھے اطمینان ہے کہ میری حکومت کے بروقت لئے گئے صحیح فیصلوں سے لاکھوں باشندگان وطن کی جان بچ گئی ۔ آج ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے کم ہورہی ہے اور جو انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں ، ان کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے ۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ وبا کی وجہ سے شہروں سے واپس لوٹے مہاجر مزدوروں کو ان کے ہی گاوں میں کام دینے کیلئے میری حکومت نے چھ ریاستوں میں غریب کلیان روزگار مہم بھی چلائی ۔ اس مہم کی وجہ سے پچاس کروڑ مین ڈیز کے برابر روزگار پیدا ہوئے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img