کشمیر: زمستانی ہواؤں کا زور جاری

کشمیر: زمستانی ہواؤں کا زور جاری

 آج رات سے تازہ برف باری کی پیش گوئی

سری نگر،/ وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ کے راج کا اگرچہ آخری مرحلہ چل رہا ہے لیکن زمستانی ہواؤں کا زور برابر جاری ہے جس نے اہلیان لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں جمعے کی شب سے ہفتے کی شام تک تازہ برف باری ہوسکتی ہے تاہم اتوار سے موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ تازہ برف باری سے وادی میں زمینی و فضائی ٹریفک ایک بار پھر متاثر ہوسکتا ہے۔دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حل بند رہی۔


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.