اجودھیا میں رام مندر کی بنیاد کا کام شروع

اجودھیا میں رام مندر کی بنیاد کا کام شروع

اجودھیا،// اجودھیا کے رام جنم بھومی میں رام للا کے گربھ گرہ کے مقام پر آج سے بنیاد کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔ویدک اچاریہ کے ذریعہ کام شروع کرنے سے قبل پوجا کی گئی۔ ابھی تک رام للا کے گربھ گرہ کے مقام کے چاروں طرف کا ملبہ ہٹایا جارہا تھا۔ جمعرات سے گربھ گرہ کے مقام پربنیاد ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

رام جنم بھومی کے پجاری اچاریہ ستیندر داس نے بتای اکہ رام للا کے گربھ گرہ کے مقام کے نزدیک بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہان پوجا کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ اگست کو وزیراعظم نریندر مودی کے بھومی پوجن کئے جانے کے بعد ہی ہر روزگربھ گرہ کے مقام پر ہون و دیئے جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مکر سکرانتی کے بعد رام جنم بھومی ٹرسٹ کی ہدایت پر تعمیراتی ادارے لارسن ٹروبو نے آج صبح بنیاد کی کھدائی شروع کرادی۔ کام کو تیز کرنے کے ل ئے ایک اضافی پوک لینڈ بھی لگایا گیا ہے تاکہ کام جلد از جلد مکمل ہوسکے۔اس دوران آج ٹرسٹ کی مندر تعمیراتی کمیٹی کی دو روزہ میٹنگ شروع ہورہی ہے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.