ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزدولاکھ سے کم رہ گئے

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزدولاکھ سے کم رہ گئے

نئی دہلی /ملک میں کورونا وائرس کی لگاتار سست پڑتی رفتار کے ساتھ ایکٹیو کیسز دو لاکھ سے نیچے آگئےہیں ، جبکہ نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 13،823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 95 ہزار ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 16،988 مریض شفایاب ہو ئے جس سے صحت مند مریضوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 45 ہزار 741 اور فعال کیسز 3327 سے گھٹ کر 1،97،201 رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران 162 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 718 ہوگئی۔
ملک میں جان کورونا سے شفایابی کی شرح 96.70 فیصد ، فعال کیسز کی شرح 1.86 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.