بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
22.1 C
Srinagar

جموں کے ضلع سانبہ سے لاپتہ ہونے والے دو کمسن بچے کٹرہ میں بر آمد

جموں،/ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ کے بری برہمنہ علاقے سے لاپتہ ہونے والے دو کمسن بچوں کو ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے سے بر آمد کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع سانبہ کے بری برہمنہ سےلاپتہ ہونے والے دو کمسن طلبا کرشن اور دیا کو ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے سے بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو پہلے شک تھا کہ ان بچوں کا اغوا کیا گیا ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ اپنی مرضی سے ہی شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کے لئے کٹرہ پہنچے تھے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جب ان بچوں کے لاپتہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر عام ہونے لگیں تو کچھ راہگیروں نے انہیں پہچان کر سانبہ پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ان بچوں کو پیر کی شام کو بر آمد کرکے اپنے والدین کے حوالے کیا۔
دریں اثنا ان بچوں کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پانے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img