سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں منگل کی صبح ایک میوہ باغ سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں میں زینہ پورہ کے اونیرہ علاقے میں منگل کی صبح مقامی لوگوں نے ایک میوہ باغ میں ایک لاش دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم کو جائے موقع پر روانہ کیا گیا۔
یو این آئی