نئی دہلی/ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا انفیکشن سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔
انڈومان۔ نکوبار، اروناچل پردیش ، دادرا ۔ نگر حویلی اور دمن اور دیئو ، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، لداخ ، منی پور ، میزورم ، پڈوچیری ، سکم اور تریپورہ میں کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16،946 نئے کیس سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
اس دوران 17،652 مریض صحت یاب ہوئے جس سے کورونا سے بازیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 46 ہزار 763 ہوگئی۔ فعال معاملات میں 904 کیسز کم ہو کر 2.13 لاکھ رہ گئے۔
اسی مدت میں 198 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،51،727 ہوگئی ہے۔ ملک میں بازیابی کی شرح بڑھ کر 96.52 فیصد ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی شرح 2.03 فیصدرہ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.44 فیصد ہے۔
یو این آئی