محبوس سینئر پی ڈی پی لیڈر نعیم اختر علیل، ہسپتال منتقل

محبوس سینئر پی ڈی پی لیڈر نعیم اختر علیل، ہسپتال منتقل

سری نگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر علیل ہوئے ہیں اور انہیں علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نعیم اختر مولانا آزاد روڈ پر واقع ایم ایل اے ہوسٹل میں گذشتہ بیس دنوں سے نظر بند ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موصوف سابق وزیر کو طبیعت ناساز ہونے پر جمعرات کی صبح علاج و معالجے کے لئے خیبرہسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا پی ڈی پی کے ترجمان نجم الصادق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبیعت ناساز ہونے پر محبوس لیڈر کو علاج و معالجے کے لئے خیبر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘اختر صاحب کی حالت مستحکم ہے لیکن وہ فی الوقت طبی نگہداشت میں ہیں‘۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.