ویکسن کے سلسلے میں افواہوں کو پھیلنے نہ دیں: مودی

ویکسن کے سلسلے میں افواہوں کو پھیلنے نہ دیں: مودی

نئی دہلی/ وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کورونا کی وبا کے خلاف مہم کے فیصلہ کن مرحلے میں ہے اور سبھی کو یہ یقینی بنانا ہے کہ ویکسن کے سلسلے میں کسی طرح کی افواہ نہ پھیلے اور شرارتی عناصر اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالیں ملک بھر میں 16 جنوری سے کورونا کی وبا کے خلاف ٹیکاکاری مہم شروع کئے جانے سے پہلے مسٹر مودی نے پیر کو سبھی ریاستوں اور مرکزی کے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے ویکسن کی مناسب تقسیم اور دیگر مسئلوں پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تین کروڑ لوگوں کی ٹیکاکاری کی جائے گی جن میں طبی اہلکار اور عبوری محاذ پر تعینات ملازمین شامل ہیں۔ حکومت نے آنے والے کچھ ہی مہینوں میں 30 کروڑ لوگوں کو ٹیکا لگانے کا ہدف رکھا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی حالت میں کسی بھی طرح کی سستی نہیں برتی جانی چاہئے اور ملک بھر میں کورونا پروٹوکول پر پوری سخت سے عمل کیا جانا چاہئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ دو ملکی ویکسن تیار کی گئیں ہیں اور دونوں ہی کفایتی ،موثر اور ہندوستانی حالات کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹیکاکاری کی شروعات ہورہی ہے تو اس بات کو دھیان میں رکھے جانے کی ضرورت ہے کہ اسے لے کر افواہیں نہ پھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکاکاری کے سلسلے میں کسی طرح کی اگر مگر نہ ہو اور یہ بھی دھیان رکھا جائے کہ شرارتی عناصر اس میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ ڈالیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے میں کمپنیوں کے درمیان ٹکراؤ بھی ہوسکتا ہے لیکن حکومت کی سبھی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس میں تعاون کریں۔

مسٹر مودی نے کہا کہ مختلف سماجی تنظیموں کو بھی اس میں اپنا فعال تعاون کرنا چاہئے اور انہیں اس مہم سے جوڑٓ جانا ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سبھی کی متحد کوششوں سے ملک ان خراب حالات سے نمٹنے میں کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکاکاری کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے بعد اس کا جائزہ لیا جائےگا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.