کرونا کے عالمی کیسز نو کروڑ سے زائد، چین میں وبا دوبارہ سر اٹھانے لگی

کرونا کے عالمی کیسز نو کروڑ سے زائد، چین میں وبا دوبارہ سر اٹھانے لگی

حکام نے عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے ہیبے صوبے کے شہر شیزجیاہانگ میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی ہے۔

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم محی الدین یاسین نے ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر دارالحکومت کوالالمپور سمیت پانچ ریاستوں میں 14 دن کے لیے محدود لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا آغاز بدھ سے ہو گا۔

ملائیشیا گزشتہ سال مارچ میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت پابندیاں عائد کرنے والے ممالک میں شامل تھا جس سے پہلی لہر کے دوران وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی تاہم ملک کو معاشی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سخت پابندیاں نہ لگائی گئیں تو ملائیشیا میں مئی تک یومیہ کیسز کی تعداد آٹھ ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

پیر کو براہ راست نشر ہونے والے اپنے خطاب میں ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارے اسپتالوں پر دباؤ بہت بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ملائیشیا میں یومیہ کیس تین ہزار سے تجاوز کر گئے تھے جب کہ مجموعی کیسز ایک لاکھ 38 ہزار جب کہ اس مہلک وائرس سے 555 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا کیسز نو کروڑ سے متجاوز

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد نو کروڑ سے بڑھ گئی ہے جب کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سر اُٹھانے والی کرونا کی نئی قسم کا مقابلہ کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

حالیہ دو ماہ کے دوران دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق گزشتہ 48 روز کے دوران مجموعی کیسز کے ایک تہائی رپورٹ ہوئے۔

یورپ جہاں مجموعی کیسز کی تعداد گزشتہ ہفتے ڈھائی کروڑ سے بڑھ گئی تھی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

دنیا بھر میں کرونا سے اب تک 19 لاکھ 36 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

ہندوستان کورونا سے اموت کی تعداد 200 سے کم ہوئی

کورونا سے اموت کی تعداد 200 سے کم ہوئی

نئی دہلی/جہاں ملک میں طویل وقفے کے بعد کورونا انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 200 سے کم ہوئی ہیں، پچھلے چار دن سے نئے معاملے 20 ہزار سے کم رہے ہیں اور شفایابی کی شرح میں اضافہ اور فعال معاملات کمی کا سلسلہ جاری ہے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 161 متاثرہ افراد کی موت ہوئی جس کے ساتھ اب تک 151160 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

26 دسمبر سے یومیہ تین سو سے کم مریضوں کی اموات ہورہی ہیں جبکہ پہلے ان کی تعداد تین سو سے پانچ سو کے درمیان تھی۔ ملک میں اموات کی شرح کم ہوکر 1.44 فیصد ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 16311 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 66 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 16959 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 92 ہزار 909 ہوگئی ہے۔ 809 سرگرم معاملے کم ہوکر 2.22 لاکھ رہ گئے ہیں۔

ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 96.43 فیصد ہوگئی ہے اور سرگرم معاملات کی شرح 2.13 فیصد ہے۔
پاکستان میں کرونا سے مزید 32 اموات

فائل فوٹو

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید 32 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 10 ہزار 676 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 34 ہزار 524 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1877 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

عالمی وبا سے متاثر ہونے والے 2286 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے پانچ لاکھ چار ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.