بھوپال، قومی اختراعی مہم کے تحت اب آئی آئی ٹی 6 سے 8 جماعت کے طلبہ کو ریاضی اور سائنس کے مضامین کی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن نشر کرے گا۔
سرکاری معلومات کے مطابق یہ پروگرام یوٹیوب پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، اندور کے ذریعہ نشر کیا جائے گا۔ ہر بدھ کو شام 4 سے 5 بجے تک تمام طلبہ، اساتذہ اور والدین اس پروگرام کو آن لائن دیکھ سکیں گے۔ یہ پروگرام اسٹیٹ ایجوکیشن سنٹر کی طرف سے31 جنوری کو سہ پہر 3 بجے شروع کیا جائے گا۔ یہ پروگرام چھٹی سے آٹھویں جماعت تک سائنس اور ریاضی پر مبنی ہوگا