لینگویج یونیورسٹی کےلئے 50لاکھ روپئے کی منظوری

لکھنو :اترپردیش حکومت نےراجدھانی میں واقع خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کے مالیاتی سال 2020-21 کےغیر تنخواہ مد میں مجوزہ رقم کی تیسری قسط کے طور پر 50لاکھ روپئے جاری کئے جانے کو منظوری دی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ اعلا تعلیم کے ذریعہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری حکم نامہ کے مطابق منظور شدہ کا استعمال منظور مدوں پر ہی کیا جائےگا۔ غیر مستقل طور پر اس کا کوئی جُز دیگر منظور مدوں، لیو انکیشمنٹ، میڈیکل رمبرسمنٹ، ٹی اے اور اعزازی امور کےلئے نیز ڈیلی ویجیز ملازمین کی تنخواہ پر ہی کیا جائےگا

Leave a Reply

Your email address will not be published.