بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

لاوے پورہ انکائونٹر:جموں وکشمیر ایک حساس یوٹی ، مناسب وقت پر حقائق سامنے لائے جائیں گے: ایل جی منوج سنہا

’فورسز ، لواحقین اور دیگر حلقوں کے بیانات نوٹ کیے ہیں ‘

جموں : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا ہے کہ جموں وکشمیر ایک انتہائی حساس مرکزی علاقہ ہے اور وہ’مناسب وقت‘پر لاوے پورہ انکائونٹر کے بارے میں حقائق سامنے لائیں گے۔

خبر رساں ایجنسی — کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق ان کا کہناتھا©’میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جے اینڈ کے ایک انتہائی حساس یوٹی ہے۔ میں نے تمام بیانات نوٹ کیے ہیں جن میں فورسز ‘اور (ہلاک شدہ تینوں نوجوانوں) کے کنبے شامل ہیں۔ میں ایک مناسب وقت پر آپ کے سامنے حقائق سامنے لاو¿ں گا ‘۔

لیفٹیننٹ گور نر نے ان خیالات کا اظہار اُس سوال کہ جاں بحق تینوںنوجوانوں کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹوں کو ایک فرضی’ انکاو¿نٹر ‘ میں ہلاک کیا گیا اور یہ کہ لاشیں ان کے حوالے کردی جائیں جبکہ اعلی سطح پر تحقیقات شروع کی جائیں‘،کے جواب میں کیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img