بھاری برف باری :بجلی کا نظام تہس نہس

بھاری برف باری :بجلی کا نظام تہس نہس

سری نگر/گزشتہ3دنوں سے جاری برف باری نے پوری کشمیر وادی میں بجلی کے ناقص ترسیلی وتقسیم کاری نظام کی پول کھول دی ،کیونکہ جنوبی کشمیر میں بھاری برف باری کے باعث بیشتر فیڈر بے کار ہوگئے ہیں ،درجنوں ٹرانسفارمر خراب ہوگئے ہیں ،بجلی کھمبے اورترسیلی لائنیں زمین بوس ہوگئی ہیں جبکہ سری نگرشہر اورشمالی کشمیر میں ہلکی تادرمیانہ درجے کی برف باری کی وجہ سے متعددکالونیاں ،بستیاں اوردیہات بجلی سپلائی سے محروم ہوگئے ہیں ۔

کشمیروادی میں محکمہ بجلی کے نصب کردہ فیڈروں کی کل تعداد951ہے ،جن میں سے تقریباً500کوبھاری برف باری سے نقصان پہنچا ہے جبکہ شمال وجنوب تقریباً100بجلی ٹراانسفارمر بے کار ہوگئے ہیں ،جن میں سے کئی جل گئے ہیں اورکئی ٹرانسفارمروں سے منسلک بجلی کی سپلائی لائنیں اوربجلی تاریں زمین پرگر گئی ہیں ۔ محکمہ بجلی کے ذرائع نے بتایاکہ پوری کشمیروادی میں اتوار سے جاری شدید برف باری کئی علاقوں میں بجلی کے بڑے پیمانے پر بندش کا باعث بن گئی ہے۔

SRINAGAR, JAN 5 (UNI) Srinagar the summer capital of Jammu and Kashmir Union Territory received heavy snow fall disrupting the normal life on Tuesday. UNI SRN PHOTO 11.

تاہم ذرائع نے بتایاکہ شہرسری نگر کے بیشتر متاثرہ علاقوں میں بجلی سپلائی بحال کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ سری نگرکے کچھ علاقوں میں بھی فیڈروں اورٹرانسفارمروںکونقصان پہنچا ہے لیکن فوری مرمت کے بعدبجلی سپلائی بحال کی گئی ۔ محکمہ بجلی کے ذرائع نے بتایاکہ اتوار سے جاری شدیدبرف باری کی وجہ سے پوری وادی بالخصوص جنوبی کشمیر میں بیشتر فیڈروںکونقصان پہنچاہے ۔انہوںنے بتایاکہ نقصان زدہ فیڈروں کی تعدادلگ بھگ500تک پہنچ گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق کشمیروادی میں951 فیڈروں میں سے480 کو نقصان پہنچا ہے ، جبکہ تقریباً100بجلی ٹرانسفارمروں کوبھی نقصان پہنچاہے ۔محکمہ بجلی کے ایک سینئرانجینئر نے بتایاکہ سوموار کی شام تک ماسوائے کچھ علاقوں کے جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں بجلی سپلائی منقطع تھی ۔انہوں نے بتایاکہ سوموار اورمنگل وارکی درمیانی رات بھاری برف باری کاسلسلہ جاری رہنے کے بعدجنوبی کشمیر میں مزید کئی فیڈروں ،ٹرانسفارمروں اوربجلی کی ترسیلی لائینوں نیز کھمبوں کوبھی نقصان پہنچاہے ۔

سینئرانجینئرکاکہناتھاکہ برف باری کاسلسلہ جاری رہنے کے باعث جنوبی کشمیر میں بجلی سپلائی بحال کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ محکمہ بجلی کے سینئرانجینئر کاکہناتھاکہ بھاری برف باری سے نقصان زدہ فیڈروں میں سے بیشتر کی مرمت کاکام مکمل کیاگیا ہے لیکن بجلی ٹرانسفارمروں کی خرابی اورترسیلی لائینوں کوپہنچے نقصان کی وجہ سے جنوبی کشمیر میں بجلی سپلائی بحال کرنے میں دقعت پیش آرہی ہے۔انہوںنے کہاکہ منگل کے روز ہم نے جنوبی کشمیر میں بجلی سپلائی کوبحال کرنے کافیصلہ لیاتھالیکن دوران شب ہوئی بھاری برف باری نے بحالی کے کام میں رکاﺅٹ پیداکردی ہے ۔

ذرائع نے بتایاکہ پورے جنوبی کشمیر میں 197 فیڈر کو نقصان پہنچا۔جن میں سے 170کومرمت کے بعدسوموارکی شام شام تک بحال کردیئے گئے ہیں۔لیکن دوران شب پھرکئی فیڈروںکونقصان پہنچا۔سینئرانجینئر نے بتایاکہ جنوبی کشمیر میں کچھ مقامات پر33000کے وی لائن کوبھی نقصان پہنچاہے ۔ذرائع کے مطابق سری نگرشہر میں نصب کل255فیڈروں میںسے صرف تین کونقصان پہنچاتھاتاہم ان کی فوری مرمت کرکے شہرمیں بجلی سپلائی بحال کردی گئی ہے ۔

محکمہ بجلی کے ذرائع نے بتایاکہ سوموار کی شام تک شمالی کشمیر میں 250 خراب شدہ فیڈروں میں سے 200سے زیادہ کو بحال کیا گیا لیکن دوران شب ہوئی تازہ برف باری کی وجہ سے مزیدکچھ فیڈروں کونقصان پہنچاہے ،جسکی وجہ سے شمالی کشمیرکے تین اضلاع میں کچھ دیہات بجلی سپلائی سے محروم ہیں ۔جبکہ باقی سبھی علاقوںمیں بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔محکمہ بجلی کے سینئرانجینئرکاکہناتھاکہ محکمہ کے سبھی ڈویژنوں اورسب ڈویژنوں کومتحرک کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بستی بستی جاکر بجلی کے ترسیلی نظام کوپہنچے نقصان کاجائزہ لیکرفوری مرمت کاکام شروع کردیتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ بجلی کے فیلڈ ملازمین اورورکشاپوںمیں کام کرنے والے میکنیک رات دن کام کررہے ہیں ۔

تاہم شمالی کشمیر کے درجنوں دیہات اوردُورافتادہ علاقوں کے لوگوںنے محکمہ بجلی کے دعوے کومستردکرتے ہوئے الزام لگایاکہ اُن کے علاقوں میں برف باری کی وجہ سے ترسیلی لائنیں زمین پرپڑی ہوئی ہیں جبکہ بجلی کھمبوںکوبھی نقصان پہنچاہے لیکن ان کی مرمت کاکام شروع نہیں کیاگیاہے ۔وسطی کشمیر کے گاندربل اوربڈگام اضلاع کے اوپری علاقوں اورمتعدددیہات میں بھی بجلی سپلائی میں خلل پڑا ہے کیونکہ بقول لوگوںکے یہاں ترسیلی لائنیں زمین بوس ہوگئی ہیں ،کئی دیہات میں کھمبے گرگئے ہیں اورٹرانسفارمروں کوبھی نقصان پہنچاہے ۔متاثرہ علاقوں ودیہات کے لوگوںنے کہاکہ اتوارکی شام سے ہی یہاں بجلی سپلائی میں خلل پڑا ہے ،اورمنگل کی صبح تک یہ خلل دورنہیں کیاگیاتھا۔

( جے کے این ایس )

Leave a Reply

Your email address will not be published.