سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں پیر کواُس وقت زینہ پورہ کے آونیورہ علاقے میں دو افراد زخمی ہوگئے جب برف ہٹانے کے دوران ایک جے سی بی اُلٹ گیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق دونوں زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُن کی حالت مستحکم ہے۔زخمیوں کی شناخت ارشد ملا اور غیاث احمد کے طور ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کو سڑک پر برف جمع ہونے کی وجہ سے سٹریچر پر رکھ کر اسپتال پہنچایا گیا۔