جمعہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۴
17.9 C
Srinagar

کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سری نگر،/وادی کشمیر میں پیر کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی پانچ کلو میٹر درج ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز شمالی کشمیر کا بانڈی پورہ علاقہ تھا اور اس زلزلے کے جھٹکے شمالی و وسطی کشمیر کے حصوں میں صبح کے 10 بجکر 58 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی مچائی ہے۔ پندرہ برس قبل آج ہی کے دن آنے والے ایک قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img