جمعرات, نومبر ۷, ۲۰۲۴
15.8 C
Srinagar

امریکہ میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ لے چکے ہیں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک

واشنگٹن، 24 دسمبر (اسپوتنک) امریہ میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کو روکنے والی ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔
بیماری پر کنٹرول اور روک تھام کے مرکز(سی ڈی سی) کے ڈائرکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں 10 دن قبل کورونا ویکسین کی سپلائی اور ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔
مسٹر ریڈ فیلڈ نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جب تک کو ویکسین دستیاب نہ ہو جائے تک تک ماسک پہننے اور دیگر احتیاط برتنے میں کوتاہی نہ برتیں۔
دوا ساز کمپنی فائزر۔ بایواینٹیک اور ماڈرنا نے امریکہ میں ہفتے کے آخر تک دو ٹیکوں کے لئے ایک کروڑ ویکسین کی سپلائی کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img