بارہمولہ کے وانی گام پائین میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم جاری

بارہمولہ کے وانی گام پائین میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم جاری

سری نگر، 24 دسمبر: شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے وانی گام پائین علاقے میں جمعرات کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا تاہم فی الوقت کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعرات کی علی الصبح ضلع بارہمولہ کے وانی گام پائین کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم نے مشتبہ مقام کو گھیرے میں لیا تو وہاں پناہ لئے جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے گھیرے میں دو جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ میں کہا: ’بارہمولہ کے وانی گام پائین کریری میں تصادم شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں‘۔
یو این آئی ایم افضل

Leave a Reply

Your email address will not be published.