جمعہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۴
17.9 C
Srinagar

وسطی ضلع بڈگام میں ایک کمسن لڑکے کی مبینہ خود کشی

سری نگر، 22 دسمبر:وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں ایک کمسن لڑکے نے مبینہ طور پر کوئی زہریلی شئی کھا کر اپنا کام تمام کردیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے درنگ کھاگ علاقے میں ایک کمسن لڑکے نے اپنے ہی گھر میں مبینہ طور کوئی زہریلی شئی کھائی۔
انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ نے لڑکے کو بے ہوشی کے عالم میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں سے اس کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا لیکن اس کی راستے میں ہی موت واقع ہوئی تھی۔
متوفی کمسن لڑکے کی شناخت شبیر احمد پال کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ضلع بڈگام کے سوئبگ علاقے میں ایک ہفتے قبل مبینہ طور پر خود سوزی کی کوشش کرنے والی ایک 65 سالہ خاتون کی بھی منگل کی صبح موت واقع ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سوئبگ کے چھان محلہ میں ایک ہفتہ قبل ایک 65 سالہ خاتون نے اپنے گھر میں ہی میبنہ طور پر خود سوزی کرنے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئی تھی۔
مذکورہ خاتون نازک حالت میں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ منگل کی صبح دم توڑ گئی۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ۔ 

Popular Categories

spot_imgspot_img