جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کا عمل جاری

جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کا عمل جاری

سری نگر، 22 دسمبر :جموں وکشمیر میں منگل کی صبح سے ہی پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کا عمل سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ جاری ہے۔
جموں وکشمیر کے الیکشن کمشنر کے کے شرما کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں تمام ووٹ شماری مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ووٹ شماری عمل کو ریکارڈ اور مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ووٹ شماری مرکز کا ایک ریٹرنگ افسر انچارج ہے۔
جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی 280 نشستوں پر کل 2 ہزار 1 سو78 امیدوار میدان میں تھے جن کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔
آٹھ مرحلوں پر محیط ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 28 نومبر کو پولنگ ہوئی تھی جبکہ آٹھویں اور آخری مر حلے کی پولنگ 19 دسمبر کو ہوئی۔
دریں اثنا پی ڈی پی کا دعویٰ ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری سے ایک روز قبل ہی اس کے تین سینئر لیڈروں کو بند کر دیا گیا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ایم ا

Leave a Reply

Your email address will not be published.