کشمیر: خشک موسم مگر کڑاکے کی سردی کے بیچ برف باری کی پیش گوئی

کشمیر: خشک موسم مگر کڑاکے کی سردی کے بیچ برف باری کی پیش گوئی

سری نگر، 22 دسمبر : وادی کشمیر میں خشک موسم مگر کڑاکے کی سردی کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں 26 دسمبر کی شام تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم 26 اور 27 درمیانی شب کے دوران ہی موسم کرٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔
ادھر وادی کشمیر میں منگل کے روز ’چلہ کلان‘ کے دوسرے دن موسم اگرچہ خشک رہا لیکن شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردی کا زور برابر جاری رہا جس سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دو چار ہونا پڑا۔
متعلقہ محکمہ کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یو این آئی ایم افضل۔ ش

Leave a Reply

Your email address will not be published.