جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

اننت ناگ تصادم میں زخمی ہونے والا مقامی جنگجو دم توڑ گیا

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گنڈ بابا خلیل علاقے میں جمعرات کی صبح مختصر تصادم آرائی کے دوران زخمی ہونے والا مقامی جنگجو جمعے کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گنڈ بابا خلیل علاقے میں گذشتہ روز ایک انکاؤنٹر کے دوران شدید زخمی ہونے والا جنگجو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں جمعے کے روز زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

انہوں نے بتایا کہ مضروب جنگجو کی حالت گذشتہ روز سے ہی نازک بنی ہوئی تھی اور اس کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img