ولیس کا راجوری میں سرکاری ملازم سے پستول اور گولیاں بر آمد کرنے کا دعویٰ

ولیس کا راجوری میں سرکاری ملازم سے پستول اور گولیاں بر آمد کرنے کا دعویٰ

جموں/ پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں ایک سرکاری ملازم کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ایک دیسی ساخت کا پستول اور چھ گولیاں بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے بتایا کہ پولیس نے محکمہ انیمل ہسبنڈری میں کام کرنے والے ایک سرکاری ملازم کو گرفتار کیا ہے جس کی تحویل سے ایک دیسی ساخت کا پستول اورچھ گولیاں بر آمد کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ راجوری کے چٹا سیوٹ علاقے میںایک کار کو حادثہ پیش آیا اور جوں ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی تو کار کا ڈارئیور جسوندر سنگھ ساکن نونیال نوشہرہ پولیس کو دیکھ کر موقعے سے بھاگنے لگا۔

موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے مذکورہ ڈرائیور کا تعاقب کیا اور اس کو دھر لیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مذکورہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ایک دیسی ساخت کا پستول اور چھ گولیاں بر آمد کیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار شدہ کے خلاف غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے پاداش میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.